کھیل و ثقافت

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی

پشاور نے اسلام آباد کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 180 رنز کے تعاقب میں 166 رنز پر آوٹ ہوگئی

پی ایس ایل کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 180 رنز کے تعاقب میں 166 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے، زلمی کی جانب سے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد محمد حارث اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار 115 رنز پارٹنرشپ قائم کی تاہم لنکن بلے باز 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا، کپتان ٹام کوہلر کیڈمور 12، حسیب اللہ خان 10، عامر جمال 9، مجیب الرحمن 2 جبکہ جمی نیشم ایک رن بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 ویں اوور میں 166 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 38 اور رحمان اللہ گرباز 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پشاور کی جانب سے خرم شہزاد اور صفیان مقیم نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جمی نیشام اور عامر جمال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close