کھیل و ثقافت

انضما الحق کا بڑا فین ہوں۔ سارو گنگولی

نئی دلی۔  پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کا بڑا مسئلہ ملک میں کرکٹ نہ ہونا ہے، پاکستان سوپر لیگ سے ٹیم میں بہتری آئے گی۔ سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے خود کو انضمام الحق کا بڑا فین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں افغانستان کا نہیں بلکہ پاکستان کا کوچ ہونا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کے ایک ٹی وی پروگرام میں دونوں کرکٹرز نے دلچسپ گفتگو کی۔ پاکستانی لیجنڈ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سوپر لیگ سے ٹیم میں بہتری آئی گی،پاکستان کو بھارت ضرور آنا چاہئے اور دونوں ملکوں میں میچ ہونا چاہئے۔ دونوں ملکوں کے عوام پاک، بھارت کرکٹ میچ کو بہت انجوائے کرتے ہیں لیکن ان میچوں کا دباﺅ صرف کرکٹر ہی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کا بڑا مسئلہ ملک میں کرکٹ نہ ہونا ہے تاہم سوپر لیگ سے ٹیم میں بہتری ضرور آئے گی۔
اس موقع پر سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ انضما الحق کا بڑا فین ہوں، یہ بہترین کرکٹر اور اچھے انسان ہیں، انہیں افغانستان کے بجائے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت وہ ٹیم ہے جو ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت سکتی ہے تاہم چھوٹے فارمیٹ کے اس کھیل میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close