کھیل و ثقافت

عمران کے بعد پاکستان کو اچھا کپتان نہ مل سکا،آفریدی الیون ورلڈ کپ کے اگلے راونڈ میں نہ جا سکے گی :کپل دیو

ممبئی: بھارت کے سابق کپتان اور آل راونڈر کپل دیو نے کہا ہے کہ عمران خان کے بعد پاکستان کو کوئی اچھا کپتان نہ مل سکا۔ وسیم اکرم ان کے اچھے جانشین تھے۔
 بھارتی لیجنڈ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کا پاکستان کو ہرانا ایشیا کپ جیتنے کے مترادف ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا ۔ کہاں عمران خان اور وسیم اکرم کی ٹیمیں تھیں اور کہاں یہ ایک کلب لیول کی ٹیم تھی جس نے پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ دنیا کے شائقین کی امیدیں بھی توڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آفریدی الیون کھیل رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اگلے راونڈ میں نہ جا سکے گی۔ یہ اس ٹیم کی خوش قسمتی ہے کہ اس کو کوالیفائنگ راونڈ نہیں کھیلنا پڑا ورنہ وہ کوالیفائی بھی نہ کر سکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close