سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے دل میں آج بھی پاکستانیوں کے لیے محبت برقرار
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے دل سے پاکستانیوں کی محبت نہ نکل سکی۔
سوشل میڈیا پر انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں بھارتی سابق اوپنر وریندر سہواگ میزبان کو بتارہے ہیں دورے کے بعد ان کی شادی طے تھی، میں نے پاکستان میں کچھ لیڈیز سوٹ اور لیڈیز سینڈلز کی خریداری کا پلان بنایا۔
واضح رہے کہ وریندر سہواگ نے 2004 میں شادی کی تھی اس سے قبل 2003 -2004 کے دوران بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
View this post on Instagram
سہواگ بتا رہے ہیں کہ جب میں لاہور میں سکیورٹی کے ساتھ خریداری کرنے مارکیٹ میں گیا تو دکان سے 30 سے 35 سوٹ خریدے، جوتیاں بھی خریدیں، اسی دوران پیسے دینے کی باری آئے تو لاہور میں موجود دکاندار نے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دکاندار نے یہ کہہ کر مجھ سے پیسے لینے سے انکار کردیا کہ آپ میرے مہمان ہیں، ہم آپ سے کیسے پیسے لے سکتے ہیں، اسی دوران میں میں نے دکاندار کو کہا مجھے ایک دو سوٹ فری میں دے دو لیکن مجھے 30 سے 35 لینے ہیں مگر دکاندار نہیں مانگا اور اس نے تمام سوٹ مجھے فری میں دیے۔