کھیل و ثقافت

پانچ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان انڈر 19کو دو ایک کی سبقت حاصل

تیسرا ون ڈے بنگلہ دیش انڈر19 نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔

پانچ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان انڈر 19کو دو ایک کی سبقت حاصل ہے ۔چٹوگرام میں اس نے پہلا میچ 9 وکٹوں سےاور دوسرا میچ 78 رنز سے جیتا تھا۔

تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش انڈر 19نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان انڈر 19کو بیٹنگ دی۔ مہمان ٹیم 41اعشاریہ 4 اوورز میں154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔گزشتہ میچ کے سنچری میکر آزان اویس صرف 2رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شاہ زیب خان صرف3 رنز بناسکے۔

یہ دونوں وکٹیں5 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں جس کے بعد شامل حسین اورطیب عارف نے31 رنز کی شراکت قائم کی ۔دونوں بیٹسمین سترہ سترہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سعد بیگ نے 42 گیندوں پر چار چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 35رنز اسکور کیے ۔ عرفات منہاس نے 28 اور علی اسفند نےآؤٹ ہوئے بغیر27 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی طرف سے روحانت بورشن نے 22 اور اقبال حسن ایمون نے 30رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ کیپر عادل بن صدیق نے پانچ کیچ لیے۔

جواب میں بنگلہ دیش انڈر19 نے 26 اوورز میں مطلوبہ اسکورچھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین عادل بن صدیق آٹھ چوکوں کی مدد سے 36رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔شہاب جیمز نے 27رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان انڈرکی طرف سے ایمل خان نے 36رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔154رنز 41 اعشاریہ 4 اوورزسعد بیگ 35۔روحانت بورشن 22/3۔ اقبال حسن ایمون 37/3 سکور کیے۔

بنگلہ دیش انڈر 19۔ 155 رنز6 کھلاڑی آؤٹ (26 اوورز) ۔ عادل بن صدیق 36 رنز بنا کرنمایاں رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close