کھیل و ثقافت

آئی سی سی کی نئی ٹیم رینکنگ ، پاکستان نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی

آسٹریلیا 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے

 پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 1-4 سے ہوم گراؤنڈ پر کامیابی سمیٹی اور پانچویں سے دوسری پوزیشن پر آگیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو تیسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ آسٹریلیا 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
گرین شرٹس آئی سی سی رینکنگ میں 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت ایک پوائنٹ کی کمی سے 115 ریٹنگ کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔

دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ 104 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی، بنگلہ دیش ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں جبکہ سابق عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ نئی رینکنگ مئی دوہزار بیس سےمئی دو ہزار بائیس تک کھیلی گئی سیریز کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔

بابراعظم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان نے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم سیریز میں کلین سوئپ کرنے میں ناکام رہا تھا اور یوں پہلی پوزیشن کا تاج محض 48 گھنٹے سج سکا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close