کھیل و ثقافت

ورلڈ ٹی 20 میں پاک بھارت میچ کے خلاف دھرم شالہ کے رہائشیوں کااحتجاج

نئی دلی: ورلڈ ٹی 20 میں پاک بھارت میچ کے خلاف دھرم شالہ کے رہائشیوں نے احتجاج شروع کردیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان اور بھارت کا میچ ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش کے سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کے بعد پاکستانی سکیورٹی وفد نے منگل کی صبح دھرم شالہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا۔ پاکستانی وفد کے دورہ کے فوری بعد دھرم شالہ کے شہریوں نے پاک بھارت میچ کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم اگر دھرم شالہ میں آئے گی تو اچھا نہیں ہوگا دھرم شالہ کے عوام نہیں چاہتے کہ پاکستانی ٹیم ہماری دھرتی پر آئے۔علاوہ ازیں چند روز قبل بھارتی دہشتگرد تنظیم ” شیو سینا “ نے دھمکی دی تھی کہ اگر پاک بھارت میچ ہوا تو ان کے کارکن ” پچ“ کھود دیں گے۔
دوسری طرف پاکستانی سکیورٹی وفد نے انتظامات کو اطمینان بخش قراردیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش نے بھی مشروط طور پر سکیورٹی فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close