کھیل و ثقافت

شاہین آفریدی 250 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے ساتویں بولر بن گئے

پاک بھارت میچ کے بعد شاہین آفریدی کی انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی

بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں شاہین آفریدی نے انتہائی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 اوورز میں 35 رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں جس میں دو میڈان اوورز بھی شامل تھے۔

شاہین آفریدی نے روہت شرما، ویرات کوہلی، ہارڈیک پانڈیا اور رویندرا جدیجا کی وکٹیں حاصل کیں۔

پاک بھارت میچ کے بعد شاہین آفریدی کی انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی ہے جس کے بعد وہ 24 سال کی عمر سے پہلے 250 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے ساتویں بولر بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی کی تیز رفتار سوئنگ بولنگ نے انہیں دنیا بھر کے بلے بازوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بنا رکھا ہے اور اس کارنامے نے انہیں لیجنڈری پاکستانی بولرز وقار یونس اور ثقلین مشتاق کی صف میں شامل کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close