کھیل و ثقافت

ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو شکست دے دی

بنگال ٹائیگرز نے 156 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 35 ویں اوور میں حاصل کرلیا

دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کا 156 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 35 ویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر تنزید حسن رن آؤٹ ہوئے جبکہ لٹن داس 13 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔ مہدی حسن میزاز اور نجم الحسن نے 97 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مہدی 57 رنز بناکر آؤٹ گئے جبکہ کپتان شکیب الحسن 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹر نجم الحسن 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، عظمت عمرزئی اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 37.2 اوورز میں 156 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، افغان اوپنرز نے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ابراہیم زادران 22 رنز بناکر آؤٹ گئے جبکہ رحمان اللہ گرباز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 18، کپتان حشمت اللہ شاہدی 18، نجیب اللہ زادران 5، محمد نبی 6، راشد خان 9، مجیب الرحمان ایک اور نوین الحق صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے 3، 3، شوریف الاسلام نے 2 جبکہ متفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close