کھیل و ثقافت
جنوبی افریقا کے سامنے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی
انگلینڈ کے دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے فاسٹ بولر مارک ووڈ 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے
جنوبی افریقا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی پوری ٹیم 22 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 400 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔
جنوبی افریقا کے سامنے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 22 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ورلڈ کپ کے 20 ویں میچ میں انگلینڈ 229 رنز سے شکست ہوئی۔
دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے فاسٹ بولر مارک ووڈ 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔