کھیل و ثقافت

گوتم گمبھیر نے کوہلی کے ریکارڈ پر بات کرنا پہ اسپورٹس پریزنٹر میانتی لینگر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 بھارتی اسپورٹس پریزنٹر میانتی لینگر کو ویرات کوہلی کے ریکارڈ پر بات کرنا مہنگا پڑگیا

آج انگلینڈ کے خلاف میچ ویرات کوہلی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے قبل شو کی میزبان میانتی لینگر نے سنچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کو برابر کرنے کے موقع کے حوالے سے بات کی تو سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے انہیں بولنے کا موقع ہی نہ دیا۔

ویرات کوہلی اگر آج انگلینڈ کے خلاف میچ سینچری اسکور کرلیتے تو وہ ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے تھے جنہوں نے ون ڈے کیرئیر میں 49 سینچریاں اسکور کی تھیں جبکہ کوہلی 48 سینچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

سابق کرکٹر نے ویرات کوہلی کا نام لیے بغیر مسلسل ذاتی سنگ میلوں پر ٹیم کی کامیابیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ انفرادی ریکارڈ کے بجائے ٹیم کی کارکردگی پر بات کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں کپتان روہت شرما کی کارکردگی زیادہ متاثر کن رہی ہے جس کو زیادہ نہیں ہائپ نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ رواں سال انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دران گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد سے دونوں کرکٹرز کو ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، البتہ کئی مواقعوں پر گمبھیر کو کوہلی پر طنز کرتے نظر آئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close