ورلڈکپ: افغانستان نے سری لنکا کو بھی ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی
اس فتح کے ساتھ ہی افغان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی
ورلڈکپ کے 30ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا کا دیا گیا 242 رنز کا ہدف افغانستان نے 46ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز اچھا نہیں تھا کیونکہ رحمان اللہ گرباز بغیر کوئی رن بنائے صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔
پھر 73 کے مجموعی اسکور پر ابراہیم زردان 39 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، پھر رحمت شاہ اور حشمت اللہ شاہدی نے 58 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تو رحمت شاہ 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
حشمت اللہ شاہدی اور عظمت اللہ عمر زئی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کو اختتام پر پہنچایا اور 242 رنز کا ہدف 45.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی اس شکست کے ساتھ افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔
اس فتح کے ساتھ ہی افغان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔
افغانستان کی ایونٹ میں تیسری کامیابی ہے اور تینوں مرتبہ اس نے سابقہ عالمی چیمپئن ٹیموں کو ہرایا۔