کھیل و ثقافت
بھارتی بولرز کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی
سری لنکا کے خلاف بھارت 302 رنز کے بھاری مارجن سے کامیاب ، بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے
بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے، بھارت نے 7 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے،شبمن گل 92، ویرات کوہلی 88 اور شریاس ائیر 82 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔