کھیل و ثقافت

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33رنز سے شکست دے دی

287 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 48.1 اوور میں 253 رن پر آؤٹ ہوگئی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 33رنز سے شکست دے دی۔

287 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 48.1 اوور میں 253 رن پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 49.3 اوور میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے287 رنز کا ہدف ملا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 71 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ان کے علاوہ کیمرون گرین47، اسٹیو اسمتھ 44 اور مارکس اسٹوئنس نے35 رنز بنائے، ایڈم زیمپا 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر نے 15، ٹریوس ہیڈ نے 11، پیٹ کمنز نے 10 اور جوش انگلس نے3 رن بنائے، مچل اسٹارک 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سےکرس ووکس نے 4 وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید اور مارک ووڈ نے دو دو وکٹیں لیں، لیئم لیونگسٹن اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 64 اور ڈیوڈ ملان نے 50  رن کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ معین علی نے 42، کرس ووکس نے 32 اور ڈیوڈ ولی نے 15 رن بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 جب کہ اسٹارک، ہیزول ووڈ اور کیومنز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close