کھیل و ثقافت

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ پہلا ایڈیشن 2019 میں شروع ہوگا

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے منصوبے پرعملدرآمد کیلیے تیار ہے جب کہ ایونٹ کا پہلا ایڈیشن 2019 میں شروع ہو گا۔ آئی سی سی میں کئی سال تک 5 روزہ کرکٹ کے احیاء کا معاملہ زیر بحث رہا جس میں یہ دلیل دی گئی کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ متعارف ہونے کے بعد ٹیسٹ کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے، اس خلا کو پر کرنے کیلیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ضروری ہے۔ اب آکلینڈ میں ہونے والی میٹنگ میں آئی سی سی نے اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ایڈیشن 2019 میں شروع ہو گا جو 2 سال تک جاری رہے گا، ٹاپ 2 ٹیموں کا فائنل لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ 13 قومی ون ڈے لیگ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، 3 سال کے دورانیے میں کھیلی جانے والی لیگ کے نتائج ورلڈ کپ کوالیفائی پر اثر انداز ہوں گے۔ علاوہ ازیں منصوبہ کے تحت ون ڈے سیریز کے میچز کی تعداد 5 سے کم کرکے 3 کر دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close