کھیل و ثقافت

انضمام الحق کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا : پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے کہا ہے کہ انضمام الحق کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ رشید نے کہا ہے کہ انضمام الحق نے استعفیٰ کیوں دیا؟ ورلڈ کپ کے موقع پر کسی بورڈ کو شوق نہیں ہوتا کہ کسی تنازع میں پڑے، ان کو فوری طور پر استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں تھی۔

پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے علیحدہ ہو گئی ہوں، انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے ان کا کمپنی سے تعلق تھا۔

انہوں نے کہا کہ طلحہٰ، رضوان، انضمام الحق سمیت 4 افراد متعلقہ کمپنی کے پارٹنر تھے، کمیٹی کی جانب سے انضمام الحق کو بلایا جائے گا۔

پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی اسٹوری میڈیا نے اٹھائی جس کا کریڈٹ میڈیا کو جاتا ہے، رضوان کا کوئی قصور نہیں ہے۔

عالیہ رشید نے مزید کہا کہ اگر انضمام چیف سیلکٹر نہیں ہوتے تو ان کا بھی کوئی قصور نہیں ہوتا، کسی بورڈ کو شوق نہیں ہوتا کہ ورلڈ کپ میں اس پر تنقید ہو، کھلاڑی پی ایس ایل کے علاوہ دیگر 2 لیگ کھیل سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈائریکٹر میڈیا کو بھی بھارتی حکومت نے ویزا نہیں دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں آئی سی سی کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close