کھیل و ثقافت
ورلڈکپ میں انگلینڈ نے دوسری کامیابی حاصل کرلی
آئی سی سی کے ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نیدرلینڈز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، بین اسٹوکس 108 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ان کی 84 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 6 چھکے، 6چوکے شامل تھے۔
اس کے علاہ ڈاؤڈ ملان 87 اور کرس ووکس نے 51 رنز اسکور کیے، جونی بیرسٹو 15، جو روٹ 28 ، ہیری بروک 11 اورکپتان جوز بٹلر صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈا نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ آریان دت اور لوگن وان بیک نے 2، 2 اور میکارین نے ایک وکٹ لی۔
انگلینڈ کے 340 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 179 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔