انتہا پسند ہندوستانی کو اپنے ہی بولر کی شاندار پرفارمنس پسند نہ آئی
بھارتی مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی شاندار پرفارمنس دکھانے کے باوجود ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر
بھارت میں مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کو شاندار پرفارمنس دکھانے کے باوجود نجی زندگی کو میڈیا پر لاکر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
بھارت کے مقامی میڈیا چینل نے آئی سی سی ورلڈکپ میں محمد شامی کی شاندار پرفارمنس پر انکی اہلیہ کا انٹرویو لیا، حسین جہاں نے ٹیم انڈیا کو شاندار کارکردگی دیکھانے پر مبارکباد دی تاہم فاسٹ بولر کی کارکردگی پر بات کرنے سے گریز کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حسین جہاں کو محمد شامی کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’ کرکٹرز کی مداح نہیں ہوں اور نہ ہی میں کرکٹ کی مداح ہوں۔ کتنی وکٹیں لیں، کیا حاصل کیا، یہ سب میری سمجھ سے باہر ہے‘‘۔
حسین جہاں نے کہا کہ شامی اگر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، اچھا کھیل رہا ہے اور اور اچھی کمائی کر رہا ہے تو ہمارا مستقبل محفوظ ہوجائے گا۔
Here we go……
She said it…….. #MoreWicketsMoreAlimony @MdShami11 pic.twitter.com/vjuCZufXsJ— NCMIndia Council For Men Affairs (@NCMIndiaa) November 7, 2023
انٹرویو کے دوران اینکر نے شامی کو نیک خواہشات بھیجنے کو کہا تو حسین جہاں نے کہا ’’ میں ٹیم انڈیا کو اپنی نیک خواہشات ضرور بھیجوں گی لیکن شامی کو نہیں!‘‘۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں ہاردک پانڈیا کی انجری کے بعد ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد شامی نے 4 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور میگا ایونٹ کے ٹاپ فور بالرز میں موجود ہیں۔