کھیل و ثقافت

بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

 کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر فیصلے کا وقت یہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دی۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی، ٹیم کے نئے کپتان سے بھرپور تعاون کروں گا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا مشکور ہوں، بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر فیصلے کا وقت یہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close