کرکٹر اعظم خان پر بلے پہ فلسطین کا جھنڈا لگانے پر جرمانہ عائد
کیا پی سی بی بتائے گا کہ پاکستان میں کرکٹ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا کب سے جرم ہو گیا؟ حامد میر
نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بلے باز اعظم خان کی جانب سے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے بعد مبینہ طور پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا
گزشتہ روز اعظم خان اپنے بیٹ پر غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین کا جھنڈا لگایا جس کے بعد میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعظم خان پر غیر منظور شدہ لوگو کے استعمال پر کارروائی کی ہے اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
جس کے بعد سینئر صحافی حامد میر نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر پی سی بی سے وضاحت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ’کیا پی سی بی بتائے گی کہ پاکستان میں کرکٹ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا کب سے جرم ہوگیا؟
سینئر صحافی نے مزید لکھا کہ ’بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ کرنے والوں کو پی سی بی سے فارغ کرکے عبرت کی مثال بنانا چاہیے۔
کیا پی سی بی بتائے گی کہ پاکستان میں کرکٹ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا کب سے جرم ہو گیا؟ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ کرنے والوں کو پی سی بی سے فارغ کر کے عبرت کی مثال بنانا چاہئیے pic.twitter.com/827t01jW5p
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 26, 2023
اس کے علاوہ سینیٹر مشتاق احمد نے لکھا کہ ’کیا پی سی بی بتا سکتا ہے کہ کس قانوں کے تحت اعظم خان کو پریشرائز کیا گیا اور جرمانہ کیا گیا؟‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’فلسطین کے لئے حمایت ایک عالمی آواز اور انسانی ضمیر کی پکار ہے،جن آفیشلز نے یہ مجرمانہ حرکت کی ہے انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات شدید مجروح کیے ہیں، ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘
A Pakistani cricketer has been fined for putting a Palestinian flag on his bat during a local match. I wonder why Pakistan did it, when Pakistan has not even recognized Israel. Must be the fear of Jay Shah! pic.twitter.com/sty3b36Pwk
— Ashok Swain (@ashoswai) November 26, 2023
مشہور بھارتی دانش ور اشوک سوین نے بھی اعظم خان پر میچ کا جرمانہ عائد کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسا کیوں کیا جب کہ پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم بھی نہیں کیا، شاید انہیں جے شاہ کا خوف ہے۔‘
اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ایکس پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اسی معاملے پر صحافی نعمان نیاز سے گفتگو کررہے ہیں۔
Azam Khan fined on Palestine Flag 🇵🇸🇵🇸🇵🇸🇵🇸 @MAzamKhan45 @DrNaumanNiaz pic.twitter.com/McAAJVNvES
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) November 26, 2023
اس دوران راشد لطیف نے اعظم خان کی جانب سے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر کہا کہ ’بڑی بات ہے، کل یہ جھنڈا ہی نہ لے کر آجائے۔‘
انہوں نے اعظم خان کو مشورہ دیا کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ میں انہیں ایسا دوبارہ ایسا کرنے سے گریز کریں، ورنہ میرے خیال میں مشکل ہوجائے گی۔‘