کھیل و ثقافت
آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے خلاف پہلے روز پاکستان کے 6 وکٹوں پر 324 رنز
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 156 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کے پہلے روز 89.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنالیے۔
اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم امام محض 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بناسکے۔
کپتان شان مسعود نے بابراعظم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 92 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 13 اور سرفراز احمد 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پہلے روز کے کھیل اختتام سے محض 2 بال قبل فہیم اشرف 17 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے 3 جبکہ مارک اسکیڈی اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔