کھیل و ثقافت
ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ خوفزدہ ، مستقبل تاریک دکھائی دینے لگا
سابق عالمی نمبر ون سیمونا ہالیپ کو ڈوپنگ کی وجہ سے 4 برس پابندی کی سزا دی گئی تھی
سیمونا ہالیپ خوفزدہ ہیں کہ چار سالہ اینٹی ڈوپنگ کی خلاف ورزیوں پر پابندی لگنے سے کیریئر ختم ہوسکتا ہے۔
ڈوپنگ پابندی کا شکار سیمونا ہالیپ کو اپنا ٹینس مستقبل تاریک دکھائی دینے لگا، سابق عالمی نمبر ون سیمونا ہالیپ کو ڈوپنگ کی وجہ سے 4 برس پابندی کی سزا دی گئی تھی، جس کے خلاف انھوں نے اپیل کررکھی ہے، 2022 کے یوایس اوپن کے دوران ان کے جسم میں ممنوعہ جزو کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔
32 سالہ سیمونا اس کی وجہ اپنی بیماری کے علاج کیلیے استعمال کی جانے والی دوا کو قرار دیتی ہیں، سابق عالمی نمبر ون سیمونا ہالیپ نے تسلیم کیا کہ اگر پابندی کی سزا کے خلاف اپیل منظور نہیں ہوئی تو میرا کیریئر ختم ہوجائے گا۔