کھیل و ثقافت

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ حسن علی نمبر ون بولر بن گئے

دبئی: آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی بولر حسن علی عمران طاہر کو پیچھے دھکیل کر نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے حسن علی نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، حسن علی جنوبی افریقی بولر عمران طاہر کو پیچھے دھکیل کر نمبر ون بولر بن گئے ہیں جب کہ بابراعظم بیٹسمینوں میں 2 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آگئے، آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ نے بنگلا دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
حسن علی سب سے کم ون ڈے میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں، حسن علی نے اپنے 24 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ وقاریونس کے پاس تھا جنہوں نے 27 ون ڈے میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ حسن علی چیمپئینز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے جب کہ بابر اعظم نے حال ہی میں لگاتار 5 ایک روزہ میچوں میں سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close