کھیل و ثقافت

ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے خلع کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ سامنے آگئی

شعیب ملک کی ثنا جاوید سے شادی کے بعد اہل خانہ اور منیجمنٹ ٹیم کے بعد ثانیہ کا پہلا براہ راست ردعمل سامنے آیا ہے

شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے اہل خانہ اور ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے بیانات سامنے آئے تھے لیکن براہ راست ثانیہ نے کوئی پوسٹ نہیں کی تھی تاہم اب ان کا پہلا براہ راست ردعمل سامنے آگیا۔

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع کی تصدیق کے بعد اپنی پہلی پوسٹ اور تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی جس پر مداحوں نے اپنی پسندیدہ کھلاڑی کے حق میں کمنٹس کیے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں صرف ایک لفظ Reflect یعنی عکس لکھا۔ یہ لفظ جو اپنے معنوں میں گہرائی اور وسعت رکھتا ہے ثانیہ کی پوسٹ پر ان کے جذبات کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے۔
خوبصورت لباس اور ہلکے پھلکے میک اپ میں ثانیہ مرزا اس تصویر میں خود کو آئینے میں دیکھ رہی ہیں۔ ثانیہ کے چہرے کے تاثرات بہت واضح نہیں وہ اپنے چہرے کو غور سے دیکھ رہی ہیں۔

رات گئے کی گئی اس پوسٹ پر صارفین کا تانتا بندھ گیا اور اکثریت نے ثانیہ مرزا کو باہمت، محترم اور بہادر خاتون قرار دیا۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے کئی ماہ قبل خلع لے لی تھی لیکن اسے ظاہر نہیں کیا تھا تاہم شعیب ملک کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے بعد ٹینس اسٹار کے والد اور بہن نے خلع کی تصدیق کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ٹینس اسٹار کی ٹیم کی جانب سے بھی پوسٹ کی گئی تھی کہ ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام سے دور رکھا ہے تاہم آج اس امر کی ضرورت ہے کہ وہ یہ بات بتادیں کہ شعیب اور ان کی طلاق کو چند ماہ ہوگئے ہیں۔ وہ شعیب کو ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا تھاکہ ثانیہ کی زندگی کے اس حساس دور میں، ہم تمام مداحوں اور خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ وہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور ان کی رازداری کی کا احترام کریں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close