کھیل و ثقافت
آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 رینکنگ جاری کردی
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ویمن ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی گئی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی دوبارہ نمبر ون بیٹر بن گئی ہیں۔
خیال رہے کہ بیتھ مونی نے ساتھی کھلاڑی تھالیا میگرا سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔
ٹی 20 کی ٹاپ ٹین بیٹر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکی۔
دوسری جانب ٹی ٹونٹی باؤلرز کی رینکنگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق انگلینڈ کی صوفی ایکلیسٹون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کی دیپتی شرما ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئیں اور پاکستان کی سعدیہ اقبال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کا پہلا نمبر برقرار جبکہ پاکستان کی کپتان ندا ڈار پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔