کھیل و ثقافت

ثانیہ مرزا نے زندگی کے مشکل حالات میں بھی خود کو تازہ دم رکھنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

 زندگی کے سفر میں حالات جیسے بھی ہوں، خود کو تھکنے نہ دیں

بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا تھا کہ شعیب ملک سے خلع اور ان کی شادی کی خبروں نے ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ثانیہ مرزا نے اب اپنے مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار نے اسٹوری شیئر کی ہے۔

انسٹااسٹوری میں انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا ’فریش، فریش‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیر کٹنگ اور مینی کیور والے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔

ان کی انسٹااسٹوری ان افراد کو حوصلہ دلا رہی ہے جو زندگی میں مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ زندگی کے سفر میں حالات جیسے بھی ہوں، خود کو تھکنے نہ دیں اور اپنا خیال سب سے پہلے رکھیں تاکہ آپ اپنوں کا بھی بھرپور انداز میں خیال رکھ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close