واپسی کا سب سے زیادہ پریشر خود میری ذات پر ہے، محمد عامر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی کا سب سے زیادہ پریشر خود میری ذات پر ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ، فینز اور جو سسٹم مجھے ٹیم میں واپس لایا ہے انکی مجھ سے امیدیں ہے اس لئے کم بیک کا سب سے زیادہ پریشر خود میری ذات پر ہے۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پرفارمنس ہوگی تو آگے بھی موقع ملے گا۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور دونوں کے سامنے اپنی باؤلنگ اسکلز کا پتہ لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کا شمار بہترین اسکواڈ میں ہوگا، ہماری ٹیم تمام شعبوں میں بہترین ہے اور اب معزرت کی کوئی گنجائش نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب اور محمد حارث بہترین اٹیکنگ بیٹس مینز ہیں، دونوں بلے باز فاسٹ باؤلرز پر اٹیک کرتے ہیں، ایگریشن اچھی چیز ہے کھلاڑی کو فوکس کرنے میں فراہم کرتا ہے۔