دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان 7 وکٹوں سے کامیاب
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کا 91 رنز کا ہدف پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 12.1 اوورز میں حاصل کرلیا، محمد رضوان 45 اور عرفان خان 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے صائم ایوب اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا، صائم ایوب 4 اور بابراعظم 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ عثمان خان 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل بریسویل، بین لیسٹر اور اش سوڈھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 18.1 اوور میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا، مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
کول میکونچی 15، فوکس کرافٹ 13، ٹمز سیفرٹ 12 رنز بنا سکے، جیکب ڈفی 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کا باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔