کھیل و ثقافت

آخری میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز 2-2 سے برابر

 ٹی ٹوئنٹی سیرز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

افتخار احمد 6 اور صائم ایوب ایک رن بناسکے، شاداب خان 15 اور عماد وسیم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آخری میچ میں  پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف 179 رنز کے تعاقب میں پوری کیوی ٹیم 19.2 اوورز میں 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سیفرٹ 52 اور جوش کلارکسن 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مائیکل بریسول نے 23، جیمز نیشم نے 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز بنائے، انکے علاوہ کوئی بھی کیوی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہوسکا۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر 2، شاداب خان اور عماد وسیم ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

پانچویں اور آخری میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close