کھیل و ثقافت
نجم سیٹھی وزیرداخلہ سے پہلے ہی ٹیم بھارت بھیجنے کا اعلان کردیا ،
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے ٹیم کی بھارت روانگی کی خبر وزیرداخلہ سے قبل ہی دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے اور انہوں نے کہا کہ ٹیم کی بھارت روانگی سے متعلق حتمی اعلان ایک گھنٹے کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیاہے ۔