کھیل و ثقافت

خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

بلوچستان کے ضلع خضدار میں 3 مئی 2024 ء سے شروع ہونے والی خضدارکرکٹ چیمپئنز لیگ شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

پاک فوج ملک کومحفوظ بنانے اورفلاحی کام کرنے کےساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے

پاک فوج کےتعاون سےمنعقدہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں 14 ٹیموں نےحصہ لیا اور شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا،خضدارکرکٹ چیمپئنز لیگ کا فائنل خضدار سلطانز اورحب ہیروز کے درمیان کھیلا گیاجو خضدارسلطانز نے جیت لیا

اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم، رنراپ، مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیےگئے،تقریب کےمہمان خصوصی پرنس آف قلات شہزادہ محمد احمدزئی تھےجنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

خضدار کرکٹ چیمپئنزلیگ کی اختتامی تقریب میں بلوچستان بھر سے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورپاک فوج کے کھیل اور تفریح کے اقدامات کو سراہا۔

ضلعی سطح پرایسی صحت مندانہ تقریبات سےجہاں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا وہاں نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینگے جبکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کے مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کےمواقع فراہم ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close