کھیل و ثقافت

وزارت داخلہ نے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت کیلئے بھارت جانے کی اجازت دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ وزیر داخلہ نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو اجاز ت سے آگاہ کر دیاہے جس کے بعد ٹیم کو آج رات کو ہی بھارت کیلئے روانہ کیا جائے گا اور ٹیم کل تک کولکتہ پہنچ جائے گا ۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت پاکستانی ہائی کمشنر کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی ہے ۔بھارتی حکام کی جانب سے قومی ٹیم کیلئے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ بنگال ممتا بینر جی اور کولکتہ پولیس چیف نے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close