کھیل و ثقافت

بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے 4 وکٹیں گنواکر 158 رنز بنالیے

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز بنگلادیشی بالرز کو کھیلنے میں ناکام رہے

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد ہی آؤٹ کیا۔ تاہم صائم ایوب اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی پوزیشن کو بہتر کیا۔

دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی جبکہ سعود شکیل نے پاکستان کے لیے تیز ترین 1000 ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کیا۔

پاکستان کے 3 کھلاڑی 16 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے، عبداللّٰہ شفیق 2، شان مسعود 6 اور بابر اعظم صفر رن پر پویلین لوٹے، جس کے بعد صائم ایوب اور سعود شکیل کے درمیان 98 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعودشکیل 57 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بنگلادیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بولنگ ہی کرنا چاہتے تھے، ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے آپ کو 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوتا ہے۔

بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو کا کہنا تھا کہ نمی کے باعث ہمارے سیم بولرز کو مدد ملے گی، ہماری ٹیم میں آل راؤنڈرز اور سیم بولرز کا کمبی نیشن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close