کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے 5 وکٹوں پر 316 رنز ، میچ ڈرا کی جانب بڑھنے لگا

تیسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے ہیں

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ڈرا کی جانب بڑھنے لگا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے ہیں، پاکستان کو تاحال 132 رنز کی برتری حاصل ہے۔

بنگلادیشی اننگز میں شادمان اسلام 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ مشفق الرحیم 55 اور لٹن ڈاس 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مہمان ٹیم نے آج کل کے اسکور 27 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کو آگے بڑھایا اور تیسرے دن کے اختتام پر 92 اوورز کھیل کر 316 رنز بنائے۔

گرین کیپ کی طرف سے خرم شہزاد نے 2، نسیم شاہ ، محمد علی اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close