کھیل و ثقافت

نیوزی لینڈ کی تباہ کُن بولنگ ، بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں کم ترین اسکور پر آل آؤٹ

نیوزی لینڈ نے پوری ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر صرف 46 رنز پر آؤٹ کردیا

بنگلورو: سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم کا پہلے بٹنگ کرنے کا فیصلہ عبرتناک ثابت ہوا۔

بنگلورو اسٹیڈیم میں کیویز بالرز بھارت کیلئے کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے، بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر  نیوزی لینڈ کے نظم و ضبط والے بولنگ اٹیک کے خلاف پچ پر قدم جمانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہندوستان ٹیم کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ سب سے رشبھ پنت نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
صفر پر وکٹ گنوانے والے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جڈیجا اور روی چندر ایشون شامل ہیں جبکہ 2 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close