کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلی اننگز میں پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف 267 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی

ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

انگلش اوپنر نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم زیک کرولی 29 اور اوپنر بین ڈکٹ 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ 3، جو روٹ اور ہیری بروک 5، 5، کپتان بین اسٹوکس 12، ریحان احمد 6 اور جیک لیچ 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

انگلش ٹیم کیلئے 7ویں وکٹ کی شراکت میں گس اٹکنسن اور جیمی اسمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم اٹکنسن 39 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں 91 رنز بناکر جیمی اسمتھ بھی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 23 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 73 بنالیے، عبداللہ شفیق 14، صائم ایوب 19 اورکمران غلام 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جو کل دوبارہ کھیل کو آگے بڑھائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close