کھیل و ثقافت

کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر ناکام رہے

کولکتہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لئے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کے برق رفتار 70 رنز کی ہدولت مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 39 کے اجتماعی اسکور پر شرجیل خان  23 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ احمد شہزاد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد نے 13 اور عمر اکمل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر ناکام رہے اور پہلی ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

محمد حفیظ نے 49 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے تشارا پریرا نے 2 جب کہ  دشھمانتھا چمیرا، رنگنا ہیراتھ اور سنا نائکے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close