کھیل و ثقافت

سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے ناکامی کا سامنا

304 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

بولاوایو : سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز تک پہنچایا جہاں صائم ایوب 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد عبداللّٰہ شفیق کے ساتھ کامران غلام نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 22 اوورز میں 100 رنز تک پہنچایا۔ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 23ویں اوور میں 112 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 50 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 39.2 اوورز میں 201 رنز پر گری، محمد رضوان 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 44.3 اوورز میں 232 رنز پر گری، کامران غلام 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 47.3 اوورز میں 273 رنز پر گری، سلمان آغا 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چھٹی وکٹ 48.4 اوورز میں 283 رنز پر گری، عرفان خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم 41ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے کریگ ایروائن 51 اور برائن بینٹ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آدیوناشے مرومانی اور شان ولیمنز نے 24، 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ ہوم ٹیم کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردی نہیں دکھا سکا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے پوری قوم کی دل جیت لئے۔امید ہے کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close