کھیل و ثقافت
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی
گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی
بلاوائیو: آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کےعلاوہ عثمان خان 5 ، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15 رنز بنائے۔عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
زمبابوے کے موزا ربانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میزبان زمبابوے نے پاکستان کا 133 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
آخری ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کی جیت کے بعد پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 1-2 سے سیریز اپنے نام کی۔