کھیل و ثقافت

ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو شسکت

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کومل 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں

انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت کی 9 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کومل خان 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں، انہوں نے 32 گیندوں کا سامنا، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔

بھارت کی جانب سے سونم یادو نے 4 اوورز میں صرف 6 رنز دے کر 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے جواب میں بھارت نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

بائیں ہاتھ کی بلے باز جی کامینی نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ پیر کو نیپال سے ہوگا، یہ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close