ثانیہ مرزا اور محمد شامی ایک بار پھر افواہوں کی زد میں
ثانیہ مرزا اور نہ ہی محمد شامی نے ان افواہوں پر کوئی بیان دیا
ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے بعد ایک بار پھر شادی کی قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا
فیس بک اور انسٹاگرام پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی ان تصاویر پر کافی چہ مگوئیوں ہورہی ہیں اور کچھ صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی رشتہ میں ہیں یا شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور شادی کی قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا، ان تصاویر میں وہ دونوں بظاہر ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت مزید بڑھیں جب اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک تقریب کے لیے بھارت کا دورہ کیا جس کا تعلق محمد شامی کی انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے تھا۔
یہ افواہویں بھی گردش میں ہیں کہ دونوں نے دبئی میں ایک ساتھ وقت گزارا تھا تاہم ایکسپریس نیوز نے جب وائرل تصاویر کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا ہے کہ یہ AI سے تیار کی گئی جعلی تصاویر ہیں۔
نہ تو ثانیہ مرزا اور نہ ہی محمد شامی نے ان افواہوں پر کوئی بیان دیا ہے بلکہ دونوں کھلاڑی اپنے اپنے کیریئر میں مصروف ہیں، ثانیہ مرزا ابوظہبی میں ورلڈ ٹینس لیگ کی نشریات میں شریک ہیں جبکہ شامی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ دعویٰ کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی رشتہ میں ہیں یا شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں مکمل بے بنیاد اور سوشل میڈیا کی قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔ مداحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ حقائق کی جانچ کریں اور سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔
ثانیہ اور شعیب کی علیحدگی کے بعد بھی محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کی افواہیں سامنے آئی تھیں جن کی ثانیہ مرزا کے والد نے سختی سے تردید کی تھی۔