ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی بھارت کی امیدیں تقریبا دم توڑ گئیں
آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی
میلبرن: آسٹریلیا نے میلبرن ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دیکر سیریز میں2-1 کی برتری حاصل کرلی
بھارتی ٹیم 340 رنز کے جواب میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 9 کھلاڑی ڈبل فگرز میں ہی نہ جا سکے۔ بھارت کے صرف 2 بیٹرز ہی ڈبل فیگرز میں شامل ہو سکے۔
فتح کے ساتھ کینگروز نے 5 ٹیسٹ میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی سریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔
اس شکست کا مطلب ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی بھارت کی امیدیں تقریبا دم توڑ گئیں، لیکن سڈنی میں فتح کے ساتھ سیریزکو برابر کرکے وہ بارڈر-گاوسکر ٹرافی کو اپنے پاس برقرار رکھ سکتا ہے۔
آسٹریلیا کو فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے سڈنی ٹیسٹ جیتنا یا ڈرا کرناہوگا، بھارت کے پاس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں صرف ایک جب کہ آسٹریلیا کے پاس 3 میچ باقی ہیں،
آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
آسٹریلیا آخری ٹیسٹ میں جیت کے ساتھ 3-1 کے مارجن سے سیریز جیت کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنی جگہ پکی کرلے گا جب کہ پروٹیز پہلے ہی پاکستان کو شکست دے کر فانئل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔