کھیل و ثقافت

ورلڈ ٹی 20:پاکستان نے بنگلہ دیش بنگلہ دیشنز سے عبرتناک شکست دے کر ایشاء کپ کا’ بدلہ‘ لے لیا

کلکتہ : پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں بنگلہ دیش کو 55رنز سے شکست دے کر ایشیاء کپ کا ’بدلہ ‘لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ہدف دیا لیکن بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 146رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکی جس میں شکیب الحسن ۔۔رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ صابر رحمان 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد عامر  اور شاہد آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عرفان اور عماد وسیم ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیا ب ہوئے۔

قومی ٹیم کے باولر محمد عامر نے بہترین عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر سومیا سرکار کو پویلین کی راہ دکھا دی۔اوپنگ پر آنے والے تمیم اقبال شاہد آفریدی کی گیند پر 24 نز پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد آنے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی صابر رحمان 25 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے اور آفریدی کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔پانچویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی محمود اللہ عماد وسیم کی گیند پر 4 رنز پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو ئے ان کے بعد آنے والے مشفیق الرحمان بھی وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور 18 رنز پر محمد عامر کی گیند کا نشانہ بنے۔

 پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور پاکستانی بلے بازوں کی پرفارمنس پر چھائے گہرے بادل آج چھٹ گئے جنہوں نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ اوپنر احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ خراب کارکردگی اور اور غیر مناسب بیانات کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بننے والے شاہد خان آفریدی بھی آج اپنے ”اصل روپ“ میں نظر آئے اور صرف 19 گیندوں پر 49 رنز بنا کر بنگلہ دیشی شائقین کے دلوں پر ایک بار پھر ”چھریاں“ چلا دیں۔ 
شرجیل خان کے ساتھ احمد شہزاد اننگز کا آغاز کرنے میدان میں آئے۔ شرجیل خان نے ابتدائی 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنے ارادے ظاہر کئے تاہم وہ 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد احمد شہزاد اور محمد حفیظ بنگلہ دیشی باﺅلرز کیلئے کڑا امتحان ثابت ہوئے اور پاور پلے میں ریکارڈ 55 رنز بنا ڈالے جو 2016ءمیں پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے ٹی 20 میچوں کے پاور پلے میں یہ سب سے زیادہ سکور ہے۔ بری پرفارمنس کے باعث ایشیاءکپ سے باہر ہونے والے احمد شہزاد نے ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی شمولیت کو اپنی کارکردگی سے درست ثابت کر دیا۔ محمد حفیظ بھی بھرپور فارم میں نظر آئے اور احمد شہزاد کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں بلے بازوں نے بنگلہ دیشی باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 95 رنز جوڑے۔ احمد شہزاد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ نے 42 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔ عرفات سنی کی گیند پر سومیا سرکار نے باﺅنڈری پر انتہائی شاندار کیچ پکڑ کر محمد حفیظ کی عمدہ اننگز کا خاتمہ کیا۔ 
خراب کارکردگی اور غیر مناسب بیانات کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بننے والے شاہد خان آفریدی حیرت انگیز طور پر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں آ گئے تاہم اس بار وہ صفر پر آﺅٹ نہ ہوئے اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل ہیں۔ عمر اکمل حسب روایت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ 
بنگلہ دیش کی جانب سے عرفات سنی نے 2 جبکہ شبیر رحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close