کھیل و ثقافت

ہمیں زیادہ پریکٹس نہ کرنے کے باعث شکست ہوئی ، ذہنی طور پر مضبوط ہونا ہو گا :بنگلہ دیشی کپتان

کلکتہ : بنگلہ دیشی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہمیں بیٹنگ اور باولنگ کے شعبوں میں بہتر کھیل پیش کرنا ہو گا ،پاکستان سے شکست کے بعد ذہنی طور پر مزید مضبوط ہونا ہو گا۔پوسٹ میچ سیرمنی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ پریکٹس نہیں کر سکے ،اسی وجہ سے پاکستان سے شکست ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے میچ کے لیے ذہنی طور پر مضبوط ہو کر بیٹنگ اور باولنگ کے شعبوں میں بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فلیٹ وکٹ ہی ہو گی جس کی وجہ سے باولنگ پلان تبدیل کرنا ہو گا اور بلے بازوں کو بھی بہتر پر فارم کرنا پڑے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close