کھیل و ثقافت
: انگلینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اور تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کیا
ممبئی : بھارت میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف (230)حاصل کیا۔یہ ہدف اب تک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مقابلوں کا سب سے بڑا ہدف تھا جو حاصل کر لیا گیا۔اب تک ٹی ٹونٹی میں سب سے بڑا ہدف 236ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کیخلاف ہی حاصل کیا تھا۔اس میچ میں جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی لیکن انگلش بلے بازوں نے بھی اس کا بھر پور جواب دیا۔انگلش بلے بازوں نے حیران کن طور پر اس ہدف کو حاصل کیا۔ اس طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم بڑے مقابلوں میں ایک بار پھر چوکر ثابت ہوئی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں سٹین،ربادا اور عمران طاہر سمیت تمام صف اول کے باولر شامل تھے لیکن وہ اس میچ میں کلب لیول کے باولر نظر آئے۔