کھیل و ثقافت
امید ہے میچ کا نتیجہ وہی ہوگا جو میں نے آخر ی بار حاصل کیا تھا: عمران خان
کولکتہ:پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین اور پاکستانی کرکٹ لیجنڈ عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ آفریدی الیون آج وہی نتیجہ حاصل کرے گی جو انہوں نے اسی میدان پر آخری بار حاصل کیا تھا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شاندار استقبال پر کولکتہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ گراونڈ پاکستان کیلئے خوش قسمتی کی علامت ہے ۔امید ہے کہ اس بار بھی پاکستان وہی رزلٹ حاصل کرے گا جو میں نے یہاں آخری بار حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ عمران کی قیادت میں 1987میں پاکستانی ٹیم نے سلیم ملک کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دو وکٹوں سے ناقابل یقین فتح حاصل کی تھی۔