عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی ٹریبیونل کا فیصلہ آنے تک معطل
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ٹریبیونل کا فیصلہ آنے تک عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی معطل کردی ہے۔اور اب وہ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیڈ بوائے عمر اکمل ایک بار پھر خبروں میں آگئے ۔ عمر جب بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتےہیں کوئی نہ کوئی اسکینڈل منظر عام پر ضرور آتا ہے۔
کبھی ڈانس پارٹی میں جانے کی خبر تو کبھی کوچ باسط علی سے زبان درازی کی خبریں منظر عام پر آتی ہیں، کوئی نہ کوئی معاملہ خبروں میں گرم رہتا ہی ہے۔
قائد اعظم ٹرافی میں عمر اکمل نے پی سی بی کے ڈریس کوڈ کی خلاف وزری کی جس پر میچ ریفری انور خان نے ایک میچ کی پابندی عائد کردی تھی۔
مڈل آرڈر بیٹسمین نے پابندی کے خلاف اپیل دائر کی جس پر پی سی بی ٹریبیونل ترتیب دے دیاہے، پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ٹریبیونل کا فیصلہ آنے تک عمر اکمل پر پابندی نہیں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لئے دستیاب ہوں گے۔ اب معاملے یہ ہے کہ جب ہر بار عمر کو چھوڑ دیا جاتا ہے تو پھر ان پر پابندی عائد ہی کیوں کی جاتی ہے۔کیا بیڈ بوائے عمر اکمل پی سی بی کا لاڈلہ ہے یا معاملہ کچھ اور ہے۔ہوگی۔