کھیل و ثقافت

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،نیوز ی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 181رنز کا بڑا ہدف

موہالی : ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل کی شاندار بلے بازی کی بدولت  پاکستان کو جیت کے لیے181رنز کا ہدف دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موہالی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے ۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کیویز اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 62 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا ،کپتان کین ولیمسن 17 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔ خطرناک بلے باز کولن منرو بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بنا کر شاہد آفریدی کا شکار بنے ۔ تیسرے آوٹ ہونے والے بلے باز مارٹن گپٹل تھے جنہوں نے48گیندوں پر 80 رنز سکور کیے ۔ دیگر بلے بازوں میں روس ٹیلر نے 36اینڈرسن نے 21 اور رونچی نے 11 رنز سکور کیے ۔پاکستان کی جانب سے محمد سمیع اور  شاہد آفریدی نے 2،2 جبکہ محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 55 رنز سے شکست دی تاہم بھارت سے اسے 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باوجود گرین شرٹس پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر بہتر رن ریٹ سے دوسرے نمبر پر ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے پہلے میچ میں بھارت کو 47 رنز سے شکست دینے کے بعد کیویز نے آسٹریلیا کو بھی 8 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا اور اس وقت گروپ میں وہ پہلی پوزیشن پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close