کھیل و ثقافت

ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان نے جیسی کرکٹ کھیلی، سیمی فائنل میں جانے کی حقدار نہیں: وقار یونس

موہالی : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے اور ٹیم سیمی فائنل میں جانے کی حقدار نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد وقار یونس جب پریس کانفرنس کیلئے آئے تو انتہائی غمزدہ اور غصے میں دکھائی دیئے۔ اور جب ایک صحافی نے پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے سے متعلق امید رکھنے جانے کا سوال کیا تو انہوں نے طنزیہ انداز میں مسکرتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ وہاں موجود ہر شخص ہنسے بغیر نہ رہ سکا۔

صحافی نے سوال کیا کہ ٹی 20 فارمیٹ ایک الگ طرح کی کرکٹ ہے اوراس فارمیٹ کے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کیلئے قسمت کا عمل دخل بھی ہوتا ہے اس لئے پاکستان کے آگے جانے کی امید تو رکھی جا سکتی ہے۔ اس پر وقار یونس نے طنزیہ انداز میں مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ”امید رکھ لیتے ہیں اگر آپ کہتے ہیں تو، ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ جس طرح کی کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ افسوسناک ہے۔ امید ہونے یا نہ ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ امید پر تو دنیا قائم ہے لیکن جس طرح کا ہم لوگوں نے ”شو“ پیش کیا ہے ، پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں جانے کی حقدار نہیں“۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close