آئی سی سی ہمیشہ بھارت کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے : ڈیرل ہارپر نے بھانڈا پھوڑ دیا
سڈنی :سابق آسٹریلیوی امپائر ڈیرل ہارپر نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی ہمیشہ بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کو دیئے جانے والے انٹرویو میں ڈیرل ہارپرکا کہنا تھا کہ اگر مجھے انٹر نیشنل کرکٹ میں امپائرنگ کے دوران ٹیموں کا تعین کرنے کے بعد الگ الگ طریقے کے قوانین ان پر لاگو کرنے پڑیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ کرکٹ نے اپنا اصل حسن کھو دیا ہے۔
ہارپر کا مزید کہنا تھا کہ ایک مرتبہ اس وقت کے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے سبائنا پارک میں 63رنز سے کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں امپائرنگ کے فیصلوں پر شدیدتنقید کی تھی ،اس پریس کانفرنس کے بعد مجھے قوی امید تھی کہ’’ آئی سی سی‘‘ یا’’ بی سی سی آئی‘‘بھارتی کپتان دھونی کیخلاف کوئی سخت ایکشن لے گا، تاہم انہیں مایوسی نہیں ہوئی جب آئی سی سی کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں تھا ، کیوں کہ پہلے بھی کئی مرتبہ ایسا ہی ہوا تھا ۔